پی پی پی حکومت میں تو نون لیگ کی حزب اختلاف کی تحریک۔
قیمتیں برھ گیں مہنگائی ہو گی ۔ کرپشن کا بازار گرم ۔
اب نتیجے میں
نون لیگ حکومت میں
اور پی پی پی حزب اختلاف۔
قیمتیں بڑھ گیں۔ مہنگائی ہو گئی ۔ کرپشن کا بازار گرم
یہ سلسلہ کم و بیش تین تین مرتبہ جاری رہا۔
اس دوران پی ٹی آئی سیاست میں آئی اس نے بھی یہی نعرہ لگایا
قیمتیں بڑھ گیں ۔ مہنگاہی ہو گی ۔ کرپشن کا بازار گرم
اب تک کی سیاست میں ایک حیریت انگیز حقیقت یہی تھی کی ان تینوں پارٹیوں کو جنتی مرتبہ بھی اقتدار جن نعروں کی بدولت ملا وہ سارے سچے اور حقیقت پر مبنی تھے ۔
جب تک یہ تینوں پارٹیاں اکیلے اکیلے سیاست کر رہی تھیں ان نعروں میں سے ایک پارٹی بھی جھوٹ نہی بول رہی تھی سبھی سچ بول رہے تھے حقیقت بیان کر رہے تھے ۔ اس کو آپ پاکستان کی سیاست کی کرامت کہہ لیں یا بدبختی۔
سبھی باری باری ایک دوسرے پر سچے الزامات لگا کر حکومت میں آتے رہے۔
سواے اس مرتبہ کے جب سے نون لیگ اور پی پی پی اکٹھے ہوۓ ہیں اس مرتبہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔
ہم سب جانتے ہیں جناب عمران خان کرپٹ نہی۔ لالچی نہی، کم علم نہی، کم عقل نہی، بدنیت نہی ہے ہاں دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہو سکتی ہیں اس کی ٹیم میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ لیکن اپوزیشن کا مسلہ یہ ہے وہ جس انداز سے ایک دوسرے پر سچے الزامات لگا کر ایک دوسرے کی حکومتیں گراتے آے ہیں وہ اسی انداز سے اس حکومت کو بھی گرانا چاہتے ہیں ۔ لیکن اپوزیشن بھول گئی ہے کہ پہلے وہ ایک دوسرے کے بارے میں سچ بول رہے تھے اور اسی سچ کی بدولت کامیابیاں حاصل کرتے تھے جبکہ اس مرتبہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
اس لیے میرا پورا یقین ہے جناب عمران خان اپنی ایننگز پوری کھیلیں گے یعنی پورے پانچ روزہ ٹیسٹ میرا مطلب ہے پانچ سالہ اقتدار پورا کریں گے
اب اپوزیشن کو انتظار کرنا چاہیے اور اپنی ٹیم اور پالیسی کو تبدیل کرنا ہو گا ۔ اہل لوگ آگے لانے ہوں گے بدکردار، کم عقل ، کم فہم و فراست والی لیڈر شپ اب دوبارہ اقتدار میں نہی آ سکی گے۔ آنے والا وقت اہل لوگوں کا ہوگا۔ اب بہتر سے بہتر میں مقابلہ ہو گا ۔ کیونکہ پاکستان اب اپنی اوڑان کے رن وے پر بھاگنے چلا ہے ۔ کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے جا رہا ہے ۔ نا اہل حکمرانوں کی اب اس میں گنجایش نہی ہے۔
پاکستان زندہ باد